مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون یینگ نے چین سے فولاد اور المونیم پر عائد ڈیوٹی میں اضافے کے امریکی فیصلے پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگردیگر ملکوں نے بھی امریکی طرز عمل کی پیروی شروع کر دی تو عالمی تجارت کو زبردست نقصان پہنچے گا۔
اس سے قبل چین کی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے چین سے المونیئم کی تجارت پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو بیجنگ بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چین اور یورپی ملکوں کے ساتھ امریکہ کی تجارتی کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ درآمدی ٹیکسوں میں اضافہ کرکے امریکی منڈیوں میں چینی کمپنیوں کی مسابقت کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیغام کا اختتام/