16 October 2024

صدر ایران کا اسپورٹس ڈپلومیسی پر زور

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کھیلوں کی علاقائی فیڈریشنوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے ذریعے قوموں کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ: ۵۸۵
تاریخ اشاعت: 16:36 - March 03, 2018

صدر ایران کا اسپورٹس ڈپلومیسی پر زورمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں فیفا کے چیئرمین جیانی انفانٹینو سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے اور مختلف عالمی کھیلوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا کے چیئرمین جیانی انفانٹینو، جمعرات کے روز ایران پہنچے ہیں اور انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کے وزیر کھیل مسعود سلطانی فر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

انھوں نے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال، عالمی سماج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ایرانی عوام دنیا میں فٹبال کے پرجوش ترین حامی ہیں۔

جیانی انفانٹینو نے کہا کہ فٹبال گیم قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے اور فیفا کی کوشش ہے کہ فٹبال کے ذریعے دنیا کے ماحول کو پرامن بنانے کی کوشش کی جائے۔

جیانی انفانٹینو نے مزید کہا کہ عالمی فٹبال فیڈریشن فیفا، ایران میں فٹبال کے معیار میں اضافے کی غرض سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں