16 October 2024

ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کو مستقل ریاست تسلیم کرنے کی شرط

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فلسطین کو اس صورت میں ایک مستقل ریاست تسلیم کر سکتے ہیں کہ قدس فلسطین کا دار الحکومت نہ رہے!
خبر کا کوڈ: ۶۰۴
تاریخ اشاعت: 11:22 - March 04, 2018

ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطین کو مستقل ریاست تسلیم کرنے کی شرطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبری دی ہے کہ مغربی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کافی دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ فلسطین کو ایک مستقل ریاست تسلیم کر کے سنہ ۱۹۶۷ کی سرحدوں کو عملی جامہ پہنائیں جس کے مطابق مشرقی قدس فلسطین کا پایتخت رہے گا۔

اس اخبار نے مزید واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں نے مغربی حکام کو سازباز مذاکرات میں مزید مداخلت کے لیے قانع کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ اس حوالے سے کسی حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس اخبار کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے حوالے سے مغربی حکمرانوں کے مطالبے کو قبول کر لیا ہے لیکن انہوں نے ایک شرط لگا دی ہے اور وہ شرط یہ ہے کہ قدس فلسطین کا دار الحکومت نہ رہے!

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں