اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جواد ظریف اور جان کیری کی ملاقات قومی مفادات کے تناظرمیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات پر کہا کہ اس قسم کی ملاقاتیں فعال سفارتی سرگرمیوں اور قومی مفادات کے تناظر میں ہوتی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۶۱۱
تاریخ اشاعت: 20:17 - March 04, 2018

جواد ظریف اور جان کیری کی ملاقات قومی مفادات کے تناظرمیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روزایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین  میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات اور اس حوالے سے نشرہونے والی خبروں کے حوالے سے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ  کی ایسے اجلاسوں کے موقع پر ایرانی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر ملکی حکام سمیت امریکہ کے غیرسرکاری حکام کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر جان کیری کے علاوہ امریکہ کے سابق وزیر توانائی اور ٹرمپ کی پالیسی کے مخالف ارنسٹ مونیز سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ  نے 18 فروری کو میونخ میں منعقدہ 54ویں سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی کا دورہ کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں