16 October 2024

ہندوستان: شمال مشرقی ریاستوں میں حکومت سازی کا عمل

ہندوستان کے شمال مشرق کی تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آجانے کے بعد اب حکومت سازی کی تیاری شروع ہوگئی ہے
خبر کا کوڈ: ۶۱۸
تاریخ اشاعت: 23:30 - March 04, 2018

ہندوستان: شمال مشرقی ریاستوں میں حکومت سازی کا عملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ریاست تریپورہ میں گذشتہ پچیس برسوں سے بائیں بازو کا اقتدار ختم کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے اور وہ پہلی بار تریپورہ میں اپنی حکومت بنانے جارہی ہے-

دوسری جانب ریاست ناگالینڈ میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی پی پی اتحاد نے حکومت سازی کا دعوی پیش کردیا ہے- ناگالینڈ کی ساٹھ نشستوں والی اسمبلی میں بی جے پی اور این ڈی پی پی اتحاد ،  حکومت سازی کے لئے ضروری سیٹوں کے قریب پہنچ گیا ہے-

ناگالینڈ میں حکومت بنانے کے لئے اکتیس ارکان کی ضرورت ہے اور اس اتحاد کے پاس انتیس ارکان ہیں اس کے باوجود بی جے پی اور این ڈی پی پی اتحاد کے رہنماؤں نے گورنر سے ملاقات کرکے بتیس ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعوی پیش  کیا ہے-

دوسری جانب  وزیراعلی ٹی آر جیلیانگ کی پارٹی نیشنل پیپلز فرنٹ این پی ایف نے کہا ہے کہ چونکہ ناگالیند میں اس کو سب سے زیادہ ستائیس نشستیں ملی ہیں اس لئے حکومت سازی کا موقع اسے دیا جانا چاہئے-

ادھر ریاست میگھالیہ میں سب سے زیادہ اکیس نشستیں جیتنے کے بعد بھی ایسالگتا ہے کہ کانگریس حکومت بنانے میں ناکام رہے گی - ریاست میگھالیہ میں انیس سیٹیں جیتنے والی پارٹی این پی پی کے لئے این ڈی پی پی اور بی جے پی نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے-

میگھالیہ کے ریاستی وزیراعلی این پی پی کے رہنما کونراڈ سنگما ہوں گے اور تقریب حلف برداری چھے مارچ کو ہوگی- ریاست میگھالیہ میں بی جے پی کو صرف دو سیٹیں ملی ہیں لیکن اس نے غیر کانگریسی حکومت کی حمایت کااعلان کیا ہے-

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں