16 October 2024

امراض قلب اور ہیپٹائٹس سی سے بچاؤ کی دو نئی ایرانی دوائیں

ایرانی سائنسدانوں کی تیار کردہ دونئی دواؤں کی رونمائی کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۲۲
تاریخ اشاعت: 10:04 - March 05, 2018

امراض قلب اور ہیپٹائٹس سی سے بچاؤ کی دو نئی ایرانی دوائیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امراض قلب اور ہیپاٹائٹس سی کے علاج اور بچاؤ کے لیے کام آنے والی ان دواؤں کی تقریب رونمائی تہران کے شریعتی ہاسپٹل میں منعقد ہوئی جس میں وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی بھی شریک تھے۔

امراض قلب کی دوا پولی پل اور ہیپاٹائٹس سی سے بچاؤ کی دوا سوو داک تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرولوجی اینڈ لیور ڈیزیزس کے سائنسدانوں نے تیار کی ہیں۔

مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر رضا ملک زادے نے بتایا کہ سووداک، ہیپاٹائٹس سی کو روکنے میں اہم کردار کرے گی اور اس دوا کے بارے میں دنیا کے تمام معتبر سائنسی طبی رسالوں نے مقالے اور مضامین پھی شائع کیے ہیں۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں