اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یاسین ملک گرفتار سید علی گیلانی اور میر واعظ نظر بند

حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس کی جانب سے شوپیان میں کیا گیا قتل عام، کشمیر میں جمہوریت کا سفاک چہرہ واضح کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۵۲
تاریخ اشاعت: 21:17 - March 06, 2018

یاسین ملک گرفتار سید علی گیلانی اور میر واعظ نظر بندمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماوں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کی پشت پناہی میں قائم پی ڈی پی حکومت اور دوسرے ہند نواز سیاست کار اور ان کی جماعتیں اس قتل عام کی اصل ذمہ دار ہیں۔

مزاحمتی قائدین نے کہا کہ لوگ بدھ 7 مارچ کو شوپیان میں جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شوپیان کا رخ کریں گے جبکہ اسی دن حسبِ اعلان اسیروں کی سرینگر سے جموں منتقلی کے خلاف مکمل ہڑتال بھی کی جائے گی۔

ادھرشوپیان قتل عام  کے خلاف جس میں چھ  کشمیری جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی  ہو گئے تھے احتجاج کرنے کے لئے محمد یاسین ملک کی سربراہی میں مشترکہ مزاحمتی قیادت سے وابستہ قائدین و اراکین نے لال چوک سرینگر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔ احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ بڈشاہ چوک میں پولیس اور فورسز نے یاسین ملک اور دوسرے لوگوں کو گرفتار کیا اور جلوس کو منتشر کر کے یاسین ملک کو بشیر احمد کشمیری اور غلام محمد ڈار کے ساتھ 10 مارچ تک کے لئے عدالتی تحویل پر سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق گھر میں نظر بند ہیں ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں