اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں مجسمے توڑے جانے پر وزیر اعظم کا ردعمل

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں مجسمے توڑے جانے کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کڑی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ: ۶۶۶
تاریخ اشاعت: 23:56 - March 08, 2018

ہندوستان میں مجسمے توڑے جانے پر وزیر اعظم کا ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست تریپورہ، ریاست مغربی مغربی بنگال اور اسی طرح ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ کے علاقے موانہ اور مختلف دیگر علاقوں میں اہم شخصیات کے مجسمے توڑے جانے پر کہ جس کی بنا پر صورت حال سخت کشیدہ ہو گئی ہے، ردعمل کل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائي کی جائے گی۔

مختلف علاقوں میں تصادم و فسادات بھڑک اٹھنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ بگڑتے حالات کے پیش نظر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ مجمسے توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انھوں نے اس سلسلے میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے بھی گفتگو کی اور تمام ریاستوں میں اس حوالے سے چوکسی برتے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں اس وقت صورت حال کشیدہ ہو گئی جب ریاست تریپورہ میں انتہا پسندوں نے لنن کا مجسمہ توڑ دیا۔ ایسے ہی واقعات ہندوستان کے مختلف دیگر علاقوں میں بھی رونما ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں