مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ لندن میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے واقعے کی روک تھام میں برطانوی حکومت نے کوتاہی سے کام لیا ہے، کہا ہے کہ برطانوی حکام اس حملے کو روک سکتے تھے اس لئے اب انہیں اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑے گا۔
ڈاکٹر ولایتی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ یقینی طور پر برطانوی حکومت اپنے ملک میں سیاسی نمائندہ دفاتر اور سفارت خانوں منجملہ ایران کے سفارت خانے کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے-
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ برطانوی حکومت نے چند شرپسند عناصر اور اوباشوں کے حملے کو روکنے میں کوتاہی سے کام لیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ یہ اوباش عناصر اغیار کے زرخرید تھے-
انہوں نے کہا کہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کا برطانیہ کے بعض ایران مخالف گروہوں سے تعلق ہو۔
پیغام کا اختتام/