اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دمشق کے علاقے القدم سے دہشتگردوں کا انخلاء

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقے القدم سے دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی کا آغاز آج صبح ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۲۸
تاریخ اشاعت: 23:42 - March 13, 2018

دمشق کے علاقے القدم سے دہشتگردوں کا انخلاءمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق انخلاء کے پہلے مرحلے میں دمشق  کے جنوبی علاقے القدم سے  200 دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء  اور صوبہ ادلب کی جانب ان کی روانگی ہو گی۔

اس رپورٹ کے مطابق 15 بسیں اس وقت القدم کے علاقے میں دہشتگردوں اور ان کے اہل خانہ کے انخلاء کے لئے تیار ہیں۔

شام کی فوج نے دو روز قبل فری سیرین آرمی اور تحریر الشام ( جبهۃ النصره ) کے دہشتگردوں کو دمشق اور ریف سے نکلنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی تھی۔

القدم شام کے دارالحکومت دمشق کے قدیم علاقے کا ایک محلہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے پچھلے چند روز کے دوران دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ شرقی میں پیشقدمی کرتے ہوئے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں