16 October 2024

سفارت خانے پر حملے کی بابت حکومت برطانیہ نے معذرت خواہی کی ہے- عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران لندن میں اپنے سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے عمل کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۴۰
تاریخ اشاعت: 22:28 - March 14, 2018

سفارت خانے پر حملے کی بابت حکومت برطانیہ نے معذرت خواہی کی ہے- عباس عراقچیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خود کو شیرازی فرقے کا پیروکار کہنے والے عناصر نے نو مارچ کو لندن میں ایران کے سفارت خانے پرحملہ کر دیا تھا۔

شیرازی فرقہ جسے برطانوی شیعہ بھی کہا جاتا ہے، صادق شیرازی نامی شخص کے نظریات سے متاثر ہے اور یہ فرقہ اہلسنت کے مقدسات کی توہین کرتا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے  پارلیمانی کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لندن میں اپنے سفارت خانے کی حفاظت کے حوالے سے برطانوی پولیس کے ناقص انتظامات کے معاملے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر حکومت برطانیہ نے ایران سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے اور آئندہ ایسے واقعات کے اعادے کی روک تھام کا بھی وعدہ کیا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے آسٹریا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر مسلح شخص کے حملے کے بارے میں بھی کہا کہ ہم اپنے سفارت کاروں اور سفارت خانے کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حکومت آسٹریا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں