16 October 2024

ہندوستان میں ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست

ہندوستان میں لوک سبھا کی تین اہم نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کو بری طرح سے شکست ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۵۱
تاریخ اشاعت: 23:49 - March 14, 2018

ہندوستان میں ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکستمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابقرپورٹ کے مطابق ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہروں گورکھپور اور پھول پور میں لوک سبھا کی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ہار گئے ہیں اور ان کے مقابلے میں سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ انتخابات اس لئے خاص اہمیت کے حامل تھے کہ گورکھپور ایسا شہر ہے جہاں سے ریاست اترپردیش کے موجودہ وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ کئی بار کامیابی حاصل کر چکے تھے اور یوپی کی وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد

انھیں اس نشست سے دستبردار ہونا پڑا تھا تاہم خیال کیا جا رہا تھا کہ اس شہر میں ان کی نشست پر بی جے پی کا ہی امیدوار کامیاب ہو گا مگر مقابلے میں سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کو بی ایس پی کی حمایت حاصل تھی جس کی بنا پر ان کی فتح کی امید بھی کافی بڑھ گئی تھی۔
ادھر ریاست بہار میں ارریا نشست پر آر جے ڈی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر کے بی جے پی کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔

لوک سبھا کی ان تینوں نشستوں پر بی جے پی کی شکست نے دو ہزار انیس کے پارلیمانی انتخابات کو حکمراں جماعت کے لئے ایک چیلنج میں تبدیل کر دیا ہے۔

ریاست بہار کی دو اسمبلی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بھی ایک پر بی جے پی کو شکست ہوئی ہے جبکہ ایک پر اس نے کامیابی حاصل کی ہے۔

\پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں