اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی عرب کا جاسوس طیارہ سرنگوں

یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے یمن اور سعودی سرحد پر سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔
خبر کا کوڈ: ۷۷۱
تاریخ اشاعت: 15:27 - March 15, 2018

سعودی عرب کا جاسوس طیارہ سرنگوںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز کے اینٹی ائیر کرافٹ نے کل شام العسیر کے سرحدی علاقے علب میں سعودی عرب کے ایک جاسوس طیارے کو مار گرایا۔

26 مارچ 2015  میں یمن پر سعودی اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کے بعد سے یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی عرب کے کئی ڈرون طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے منگل کے روز بھی سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں صوبے الجوف میں الاجاشیر میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ جنوبی یمن کے صوبے عدن میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں چھے افراد ہلاک اور تیس دیگر زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب، امریکہ کی حمایت سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں