مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے ایران پر مختلف طرح کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا جاسکے اس لئے دشمنوں کی ان سازشوں سے مکمل طور پر ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے ایران کی معنویت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی معنویت میں امن و سلامتی اور یکتا پرستی شامل ہے اور یہ اہم الہی نعمات میں سے ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے ملک کے معاشی مسائل پر بھی بھرپور توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
تہران کے خطبہ نماز جمعہ سے قبل تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن حجت الاسلام و المسلمین غلام رضا مصباحی مقدم نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب برپا کر کے استقلال و آزادی اور اسلامی جمہوریت کے اپنے اہم ترین مقاصد حاصل کئے ہیں اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ایرانی عوام پر اپنے عزائم مسلط نہیں کرسکتی۔
پیغام کا اختتام/