اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عمان کے وزیرخارجہ کا دورہ تہران، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے عمان کے وزیرخارجہ کے دورہ تہران کے بارے میں بعض قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی کادورہ تہران طے شدہ پروگرام کے مطابق انجام پایا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کے طریقوں کاجائزہ لینا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۲۲
تاریخ اشاعت: 23:26 - March 18, 2018

عمان کے وزیرخارجہ کا دورہ تہران، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے دوطرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال اور تہران و مسقط کے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعے کی رات تہران پہنچے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور مسقط کے تعلقات بہت ہی دوستانہ اور خوشگوار ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمان کے وزیرخارجہ کا دورہ تہران دوطرفہ اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے انجام پایا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ عمان کے وزیرخارجہ تہران میں اپنے قیام کے دوران سیاسی حکام سے بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ اور سرکاری و نجی کمپنیوں کے عہدیداروں اور مالکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے عمان کے وزیرخارجہ کے دورہ تہران کو امریکی وزیر جنگ کے دورہ عمان سے تعلق ہونے کی بعض خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمان کے وزیرخارجہ کے دورہ تہران کا امریکی وزیرجنگ کے دورہ عمان یا ایٹمی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں