اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں نئے ہجری شمسی سال کا سورج طلوع

اسلامی جمہوریہ ایران میں کل ہجری شمسی سال 1396کا سورج تلخ و شیرین واقعات کے ساتھ غروب ہوا اور آج صبح نئے ہجری شمسی سال کا سورج اپنی پوری آب و تاب اور امیدوں کے ساتھ طلوع ہوا۔
خبر کا کوڈ: ۸۵۱
تاریخ اشاعت: 17:40 - March 21, 2018

ایران میں نئے ہجری شمسی سال کا سورج طلوعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت کے مطابق نئے ہجری شمسی سال یعنی نوروز کا آغاز اس سال 20 مارچ بروز بدھ ، رات  7 بج کر 45 منٹ اور 26 سیکنڈ پر ہوا۔

تحویل سال کے ابتدائی لمحات  کا آغاز ایرانی عوام  نےدعائے تحویل سال پڑہنے سے کیا " یامحول الحول والاحوال" ۔

نوروز، ایران کے قدیم قومی تہواروں میں سے ایک تہوار ہے  یہ ایرانی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا اور فطرت اور قدرت کے حُسن کا جشن ہے.

نوروز کا دوسرا نام زندگی میں امید اور اعتدال، امن، دوستی اور انسانی وقار کا اظہار ہے اور ایرانی قوم کے درمیان عید نوروز کے دن جشن منانا ایک رائج رسم ہے.

نوروز فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "نئے دن" کے ہیں. نوروز 21 مارچ بمطابق یکم فروردین یعنی نئے شمسی سال کے آغازاور بہارکا جشن ہے.

نوروز 12 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، آذربائیجان، ہندوستان، پاکستان، ازبکستان، کرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اورعراق شامل ہیں.

مقدس دفاع نیوز ایجنسی نیٹ ورک عید نوروز اور بہار کی مناسبت سے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں