16 October 2024

ایرانی قوم کی توہین کرنے پر ظریف کا ٹرمپ کو کرارا جواب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نوروز کے پیغام میں توہین آمیز بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا.
خبر کا کوڈ: ۸۵۷
تاریخ اشاعت: 23:34 - March 21, 2018

ایرانی قوم کی توہین کرنے پر ظریف کا ٹرمپ کو کرارا جوابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نےکہا ہے کہ ایرانی قوم تہذیب یافتہ اور تاریخی قوم ہے جس کے سامنے سیاست کی دنیا میں نئے قدم جمانے والوں کی توہین آمیز باتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کی تہذیب اور تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اس لئے ہماری قوم دنیائے سیاست میں نئے قدم جمانے والے ایک لیڈر کی احمقانہ باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتی.

ظریف نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی توہین کرنے والے لیڈر کی تاریخ، سیاسی اور سفارتکاری صرف 280 حروف تک محدود ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جشن نوروز کی مبارکباد دینے کے پیغام کا بہانہ بنا کر ایرانی قوم کو توہین آمیز بیانات سے نشانہ بنایا جس کے جواب  میں محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سخت رد عمل ظاہر کیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز العربی اخبار میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں خطے میں ایران اور دیگر اہم ممالک کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ جامع سیکورٹی نیٹ ورک کے قیام اور براہ راست مذاکرات کے ذریعے سے مغربی ایشیا کے مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے.

محمد جواد ظریف نے کہا کہ خطے میں داعش کو بڑی شکست کے بعد شام اور عراق میں نام نہاد اسلامی اسٹیٹ کا منصوبہ ناکام ہوگیا جس سے انتہاپسندی اور تشدد کو شکست  ہوئی تاہم اب بھی دہشتگردی اور انتہاپسندی کا سلسلہ جاری ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں