مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل نوروز کے موقع پر جشن عید نوروز میں ہونے والے خونریز بم دھماکے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ھمدردی کا اظہارکیا ہے۔
واضح رہے کہ کل عید نوروز کے موقع پر یہ خونریز بم دھماکہ، کابل کے کارتہ سخی نامی علاقے میں زیارت گاہ کے پاس ہوا جو کابل یونیورسٹی سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ہے۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد جاں بحق اور کم سے کم 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کار بم کے ذریعے کیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران کابل کی شیعہ مسجد کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔
پیغام کا اختتام/