اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی جانب سے کویتی وزیر دفاع کے بیان کا خیر مقدم

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے ساتھ تعاون و مفاہمت کی ضرورت کےبارے میں کویت کے وزیر دفاع کے بیان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و ترقی تمام علاقائی ملکوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۷۴
تاریخ اشاعت: 22:54 - March 23, 2018

ایران کی جانب سے کویتی وزیر دفاع کے بیان کا خیر مقدممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابی۹ق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کی رات ایک بیان میں ایران کے ساتھ تعاون و مفاہمت کی ضرورت کے بارے میں کویت کے نائـب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہمیشہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں رہا ہے اور تہران کا خیال ہے کہ علاقے میں امن و استحکام اور ترقی و پیشرفت، تمام ہمسایہ ملکوں کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں علاقے کے ملکوں کی اقتصادی ترقی اور سہولیات کی فراہمی علاقے کے تمام ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے اختلافات کی دوری اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں قدم آگے بڑھانے  کے لئے تیار ہے۔

کویت کے نائـب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنے ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا ہے  اور تہران علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی مسلسل کوشش کرتا آیا ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید نوروز کے موقع پر ہونے والے خونریز بم دھماکے میں درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کو عید نوروز کے موقع پر یہ خونریز بم دھماکہ، کابل کے کارتہ سخی نامی علاقے میں زیارت گاہ کے پاس ہوا جو کابل یونیورسٹی سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع ہے۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکے میں 29 افراد جاں بحق اور کم سے کم 52 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں