16 October 2024

چین کے خلاف امریکہ کا پہلا تجارتی حملہ

امریکی صدر نے چین کے خلاف تجارتی جنگ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ایسی تمام چینی مصنوعات کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے جن پر ڈیوٹی عائد کی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۷۹
تاریخ اشاعت: 4:49 - March 24, 2018

چین کے خلاف امریکہ کا پہلا تجارتی حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے تجارتی معاون کو حکم دیا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر اندر قابل ٹیکس چینی مصنوعات کی فہرست جاری کردیں۔ چین سے امریکہ کو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کی جاتی ہیں-

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ چین نے ان اشیا کی تیاری کے لیے غلط راستے سے امریکی ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔

امریکی صدر نے چین پر یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس کی برآمداتی پالیسی کی وجہ سے ساٹھ ہزار امریکی کارخانے بند اور ساٹھ لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے اپنے تجارتی معاونین پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی کمپنیوں کے بارے میں چین کے متعصبانہ رویئے کی بابت عالمی تجارتی تنظیم سے شکایت کریں گے۔

دوسری جانب چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے لازمی تدابیر اپنانے سے گریز نہیں کرے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کو اپنی یکطرفہ پروٹیکشن ازم پالیسی کے ذریعے چینی مفادات کو نقصان پہنچانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں