مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکمنستان اور آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر تہران کے مہرآباد ایرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کیسپیئن سی اقتصادی اور توانائي کے لحاظ سے دوستی کو مستحکم بنا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچّیس برسوں کے بعد جنوب - شمال اور جنوب - مغرب ٹرانزٹ کے بارے میں اہم سمجھوتہ طے پایا ہے جو خاص اہمیت کا حامل ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ تہران اور عشق آباد نے کیسپیئن سی میں مشترکہ طور پر سرمایہ کاری اور مصنوعات تیار کئے جانے سے اتفاق کیا ہے۔
انھوں نے دورہ باکو کے بارے میں بھی کہا کہ اس دورے میں کئي اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے ہیں اور رشت _ آستارہ ریلوے لائن سے کئي ممالک ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ترکمنستان اور آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/