مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی دو پہر سرپل ذہاب شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔
ہنگامی امور کے محکمے کے ترجمان مجتبی خالدی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سینتیس افراد کو استپال پہنچا دیا گیا جن میں سے اٹھائیس کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بارہ نومبر کو مغربی ایران کے صوبے کرمانشاہ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں، چار سو تراسی، افراد جاں بحق اور بارہ ہزار زخمی ہو گئے تھے۔
اس زلزلے میں صوبے کے سات شہروں میں تباہی پھیلی تھی اور تیس ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ اور یا انہیں ستر فی صد نقصان پہنچا تھا۔
پیغام کا اختتام/