اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں ثالثی کی مشروط پیشکش

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشمیر میں حالیہ جھڑپوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۵
تاریخ اشاعت: 23:54 - April 02, 2018

کشمیر میں ثالثی کی مشروط پیشکشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ بہرام قاسمی نے کشمیر کی حالیہ بدامنی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران، کشمیری عوام کے مفاد میں کئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
 انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی مشروط پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر فریقین درخواست کریں تو اسلامی جمہوریہ ایران کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
 واضح رہے کہ  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں سترہ کشمیری اور تین ہندوستانی فوجی مارے گئے ہیں۔
ہندوستانی حکام نے مارے جانے والے کشمیریوں کو عسکریت پسند قرار دیا ہے۔
کشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے مظاہروں کے دوران سیکورٹی فورس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں اسّی سے زائد افراد زخمی بھی ہو گئے تھے۔
ہندوستان نے اپنے کئی ہزار فوجی کشمیر میں تعنیات کر رکھے ہیں اور پچھلے تین عشروں کے دوران اڑسٹھ ہزار افراد ماے جا چکے ہیں۔
کشمیر کے عوام اپنی سرنوشت کے تعین کے لیے  استصواب رائے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد پر عملدرآمد کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں