اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فرانس میں چین اسٹور کے ملازمین کی ہڑتال

فرانس میں کیئر فور چین اسٹور کے ملازمین نے ہفتے کو وسیع پیمانے پر ہڑتال کی۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۶
تاریخ اشاعت: 23:55 - April 02, 2018

فرانس میں چین اسٹور کے ملازمین کی ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق چین اسٹور کے ملازمین کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کی وجہ، ملازمت کا دفاع اور قوت خرید میں آنے والی کمی بتائی گئی ہے۔

اس سے قبل کیئر فور کی جانب سے دو ہزار چار سو ملازمتیں ختم اور چین اسٹور کے دو سو تہتّر شعبوں کو بند یا دوسروں کے سپرد کئے جانے کے اعلان سے بحرانی حالات پیدا ہو گئے تھے۔

ہڑتال کرنے والے ملازمین کا تعلق چین اسٹور کے، ان ہی شعبوں سے ہے کہ جنھیں بند کیا جا رہا ہے۔

فرانس کا کیئر فور چین اسٹور، دنیا کا ایک بڑا چین اسٹور ہے جو سالانہ آمدنی کے لحاظ سے دوسرے اور منافع دینے کے لحاظ سے وال مارٹ اور ٹیسکو کے بعد تیسرے نمبر ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں