اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکا کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۹۹۸
تاریخ اشاعت: 15:27 - April 03, 2018

ٹرمپ کی جانب سے تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات ناکافی ہیں جب کہ امریکا کے امیگریشن سے متعلق نرم قوانین کا فائدہ بھی اُٹھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بارڈر پٹرول ایجنٹس اپنا کردار موثر طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ مذکورہ وجوہات کی وجہ سے میکسیکو سے تارکین وطن کے قافلے امریکا میں داخل ہو رہے ہیں جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ’ڈاکا‘ (Deferred Action for Childhood Arrivals) معاہدے کو منسوخ کردیا جائے گا اور اس طرح کے دیگر معاہدے نہیں کیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے شمالی امریکا کے آزاد تجارت کے معاہدے نافٹا  (North American Free Trade Agreement) کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا جس کے لیے ان دنوں کینیڈا اور میکسیکو سے بات چیت بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ’ڈاکا‘ پروگرام سابق صدر براک اوباما کے دور حکومت 2012ء میں وضع کیا گیا تھا اور موجودہ صدر ٹرمپ نے پہلے بھی  اسےمنسوخ کرنے کی کوشش کی تھی۔

یہ قانون اُن لوگوں کے بارے میں تھا جو اپنے بچپن میں والدین کے ساتھ امریکا آئے تھے اور اُن کے والدین کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھیں، اس قانون کے تحت وہ ڈی پورٹ ہونے سے بچتے رہے اور اُنہیں کام کرنے کا اجازت نامہ بھی ملتا رہا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں