16 October 2024

افغانستان میں پارلیمنٹ کے انتخابات کا اعلان

افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے ملکی قانون ساز اسمبلی (پارلیمنٹ) کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۰۲
تاریخ اشاعت: 22:22 - April 03, 2018

افغانستان میں پارلیمنٹ کے انتخابات کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات 2015 میں ہونا تھے تاہم صدارتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے باعث اسے  مسلسل موخر کیا جاتا رہا لیکن اب الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلہ لیتے ہوئے انتخابات رواں برس اکتوبر میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے پارلیمانی انتخابات میں 249 نشتوں کے لیے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ منتخب ہونے والے اراکین کی مدت پانچ برس ہوگی، علاوہ ازیں چار سو اضلاع میں علاقائی انتخابات بھی اسی سال منعقد ہوں گے۔ جبکہ افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اپریل 2019 میں منعقد ہوں گے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی سکیورٹی صلاحیت انتہائی کمزور ہے جس کے باعث خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت انتخابات کا انعقاد کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں