مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پارلیمانی انتخابات 2015 میں ہونا تھے تاہم صدارتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے باعث اسے مسلسل موخر کیا جاتا رہا لیکن اب الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلہ لیتے ہوئے انتخابات رواں برس اکتوبر میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے پارلیمانی انتخابات میں 249 نشتوں کے لیے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ منتخب ہونے والے اراکین کی مدت پانچ برس ہوگی، علاوہ ازیں چار سو اضلاع میں علاقائی انتخابات بھی اسی سال منعقد ہوں گے۔ جبکہ افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اپریل 2019 میں منعقد ہوں گے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی سکیورٹی صلاحیت انتہائی کمزور ہے جس کے باعث خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومت انتخابات کا انعقاد کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔
پیغام کا اختتام/