مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں تخفیف اسلحہ کمیشن 2018 کے اجلاس میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری توانائی کےڈائریکٹر جنرل نے اپنی 10 رپورٹوں میں اس بات کی تائید کی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر مکمل عمل کیا ہے کہا کہ یہ معاہدے یکطرفہ نہیں ہے لہذا معاہدے کے تمام فریقوں کو اس پر عمل در آمد کرنا چاہئیے۔
ایران کے مستقل مندوب نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ اور غلط پالیسی کو واشنگٹن کی جانب سے وعدہ خلافی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کو جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کی اجازت نہ دے۔
غلام علی خوشرو نے تخفیف اسلحہ کے حوالے سے دوہرے معیار کی پالیسی یعنی بعض ممالک کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ اور نئے ہتھیاروں کی تعمیر کو عالمی امن و صلح کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس قسم کی پالیسی کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔
نیو یارک میں تخفیف اسلحہ سے متعلق سالانہ اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا۔
پیغام کا اختتام/