16 October 2024

ایران روس اور ترکی کے صدور کی مشترکہ پریس کانفرنس

ایران، روس اور ترکی کے صدور نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیتے ہوئے شام میں قیام امن کے لئے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۲۹
تاریخ اشاعت: 19:30 - April 05, 2018

ایران روس اور ترکی کے صدور کی مشترکہ پریس کانفرنسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی شام انقرہ میں سہ فریقی اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام کو ضروری قرار دیا۔

تینوں رہنماؤں نے شام میں جھڑپوں کے خاتمے کے بعد تعمیرنو کی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

ایران، روس اور ترکی کے صدور نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور باز آبادکاری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تینوں کے ملکوں کے صدور نے کہا کہ تینوں ممالک شام کے نئے آئین کی جلد از جلد تدوین  میں مدد دینے کو بھی تیار ہیں۔

درایں اثنا ایران اور روس کے صدور نے انقرہ میں دو طرفہ ملاقات کے دوران تہران اور ماسکو تعلقات کو اسٹریٹیجک اور حیاتی قرار دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ تہران ماسکو تعلقات سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔  

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں