اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران پاکستان کی سرحد دوستی و امن کی سرحد ہے، ایرانی سفیر

پاکستان میں متعین ایران کے سفیر نے دونوں ملکوں کی سرحدوں پر سیکورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳
تاریخ اشاعت: 21:36 - January 21, 2018

ایران پاکستان کی سرحد دوستی و امن کی سرحد ہے، ایرانی سفیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کےسفیر مہدی ہنر دوست کا کہنا تھا کہ تہران کی درخواست پر مشترکہ سرحدوں پر پاکستانی سیکورٹی فورس کی تعنیاتی کے بعد سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران و پاکستان کی سرحدیں دوستی اور امن کی سرحدیں ہیں اور دونوں ممالک کھلی آنکھوں سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کے سفیر نے گزشتہ ماہ سرحدی علاقوں میں دونوں ملکوں کی مشترکہ  فوجی مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا پیغام یہ ہے کہ دونوں ممالک سرحدوں پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خلاف پوری طرح متحد ہیں۔

مہدی ہنر دوست نے ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی اور عالمی مسائل میں جاری تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملکوں کی تیرہویں بین الپارلمانی کانفرنس میں بیک وقت پاکستان کے چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون کی نشانی ہے۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں