مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں متعین ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے سماہنی سیکٹر میں ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں ایک عام شہری مارا گیا۔
گذشتہ ایک ہفتے کے اندر اسلام آباد میں متعین ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو تیسری بار دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہندوستانی میڈیا نے بھی پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ اس نے فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سامبھا اور راجوری سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار اور چام عام شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ میں کم سے کم سات عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/