امریکی عزائم کا مقابلہ کرنے والا واحد ملک ایران

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے کہا ہے کہ ایران امریکی عزائم کا مقابلہ کرنے والا واحد اسلامی ملک ہے۔
خبر کا کوڈ: 1048
تاریخ اشاعت: 06 April 2018 - 16:02 - 27June 2639

امریکی عزائم کا مقابلہ کرنے والا واحد ملک ایرانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن پارلیمںٹ شیریں مزاری نے اسلام آباد پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے پاکستان اور مغربی ایشیا میں سیکورٹی کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9/11 کے واقعے کے بعد ایک نئی اسکیم منظر عام پر آئی اور مشرق وسطی بالخصوص عرب ممالک کا ایک نیا نقشہ تخلیق کرنے کی سازش کی گئی۔

پاکستانی رکن پارلیمںٹ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران واحد اسلامی ملک ہے جو کہ امریکی عزائم کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان سب سازشوں میں اسلامی جمہوریہ ایران واحد ایسا اسلامی ملک ہے جو کہ امریکی عزائم کے خلاف ڈٹ ڈٹا رہا ۔

انہوں نے حالیہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اب امریکہ کا ایک قریبی شراکت دار بن چکا ہے اور اب سعودی فضائی حدود سے ناجائز صیہونی حکومت کے طیارے پرواز کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان کی جانب سے یمن کے حوالے سے قرارداد بھی اب سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کے قیام کے بعد نظرانداز کی جا رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً