اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کےوزیراعظم کی افغان رہنماوں سے ملاقاتیں

شاہد خاقان عباسی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغان دارالحکومت کابل میں موجود ہیں جہاں وہ اہم افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۵۳
تاریخ اشاعت: 16:42 - April 06, 2018

پاکستان کےوزیراعظم کی افغان رہنماوں سے ملاقاتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کےوزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج صبح ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل  پہنچے اور اس وقت وہ اہم افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، اس موقع پر وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، سیکرٹری خارجہ اور قومی سلامتی مشیر سمیت گورنر خیبرپختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

پاکستان کے وزیراعظم اپنے دورے کے دوران افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے سیکیورٹی معاملات، انسداد دہشت گردی، افغان پناہ گزینوں کی واپسی، منشیات کی پیداوار کے خاتمے افغان امن عمل اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے بارے میں بات چیت کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی، منشیات کی پیداوار کی روک تھام، افغان امن عمل اور علاقائی، سیاسی اور سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سےپاکستان پر سنگین الزامات لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں