مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نوروز کی مناسبت سے منعقدہ اس فیسٹول میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ای سی او کے رکن ملکوں کے نمائندوں نے اپنے اپنے ملکوں کے آداب و رسوم، روائتی کھانوں اور مقامی لباس سے روشناس کرایا۔
اس فیسٹول میں لوگوں نے ایران کی دستی صنعتوں منجملہ قالینوں اور روائتی غذاؤں اور کھانوں کو بہت پسند کیا اور ایرانی تمدن و ثقافت سے آشنائی حاصل کی۔
ای سی او میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ پاکستان، ترکی، افغانستان، ترکمنستان، قرقیزستان، ازبکستان، قزاقستان، تاجیکستان اور جمہوریہ آذربائیجان شامل ہیں۔
عید نوروز کو کہ جس کی بنیاد اور جڑیں ایران سے ملتی ہیں، دنیا کے بارہ ملکوں میں سرکاری حیثیت حاصل ہے جبکہ ایران کے ساتھ ساتھ افغانستان، تاجیکستان، آذربائیجان، ازبکستان، ترکمنستان، قزاقستان، قرقیزستان اور البانیہ میں اسی مناسبت سے سرکاری تعطیل بھی ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تیئیس فروری دو ہزار دس کو ایک قرارداد منظور کر کے اقوام متحدہ کے منشور کی انچاسویں شق کے دائرے میں اکّیس مارچ کی تاریخ کو عالمی نوروز کا عنوان قرار دیا ہے۔
پیغام کا اختتام/