مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم تعمیر مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے جس پر پاکستان نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
پاکستان نے اس معاملے پر عالمی بینک میں باضابطہ شکایت دائر کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ مذکورہ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کی زرعی پیداوار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
پاکستان نے ورلڈ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے انیس سو ساٹھ کے سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں اسلام آباد کےتحفظات دور کرے۔
پاکستان نے اس معاملے میں ورلڈ بینک کی فوری مداخلت کا بھی مطالبہ کیا ہے اور یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس معاملے کے حل میں تاخیر سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا.
پیغام کا اختتام/