16 October 2024

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، پاکستان کا الزام

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان حدود کی خلاف ورزی اور حملوں کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۶۳
تاریخ اشاعت: 10:53 - April 07, 2018

افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں، پاکستان کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان پر افغان حدود کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں،

افغان حکومت کو الزام تراشیوں سے باز رہنا چاہیے جبکہ افغانستان سے دہشت گرد حملوں میں بھاری جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے کیوں کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سرحدی علاقوں سے دہشت گرد پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں لہذا افغان حکومت سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے مؤثرکارروائیاں کرے کیوں کہ دونوں ملک دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کریں گے تو فائدہ ہوگا اور دہشت گردی کے خاتمے سے دونوں ملکوں کو ترقی و خوشحالی میسر آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر اس قسم کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں