16 October 2024

واپسی کے حق کی حمایت میں مارچ کی رپورٹر نامہ نگاروں اور صحافیوں کے خلاف جرائم کی مذمت

واپسی کے حق کی حمایت میں دوسرے جمعے کو جاری پرامن مظاہروں کے دوران صیہونی فوجیوں کی جانب سے نامہ نگاروں اور صحافیوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور صحافیوں اور پریس حلقوں نے عالمی اداروں کی جانب سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۸۱
تاریخ اشاعت: 7:31 - April 08, 2018

واپسی کے حق کی حمایت میں مارچ کی رپورٹر نامہ نگاروں اور صحافیوں کے خلاف جرائم کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ  تیس سالہ فلسطینی نامہ نگار جمعے کی شام ایسی حالت میں کہ وہ واپسی کے حق کی حمایت میں کئے جانے والے مارچ کی رپورٹنگ کر رہا تھا اور پریس جیکٹ بھی پہنے ہوئے تھا، غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا اور شہید ہو گیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز کے مارچ میں رپورٹنگ کرنے والے دس نامہ نگار صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

صحافیوں کی عالمی یونین نے صحافیوں اور نامہ نگاروں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے اور اسے فوری طور پر فلسطین روانہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ صحافیوں کی حامی کمیٹی نے عرب صحافیوں کی یونین سے درخواست کی ہے کہ وہ عرب اور بین الاقوامی سنڈیکٹس کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی صحافیوں اور نامہ نگاروں کے خلاف صیہونی جارحیت بند کرانے کے لئے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

دریں اثنا فلسطینی نامہ نگاروں کے ایک گروپ نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ پرامن مظاہرین پر جارحیت اور نامہ نگاروں پر فائرنگ سے صیہونی غاصبوں کے ناپاک چہرے کی پردہ پوشی یا اصلاح نہیں کی جاسکتی۔

فلسطینی نامہ نگاروں کی انجمن سمیت مختلف صحافی گروہوں منجملہ الاقصی مرکز اور اطلاع رسانی کے سرکاری دفتر نے بھی فلسطینی نامہ نگاروں اور صحافیوں پر حملہ کرنے سے متعلق صیہونی فوجیوں کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی حمایت اور صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی استقامت کی رپورٹنگ کرنے کے بارے میں اپنے فریضے کی انجام دہی کے سلسلے میں اپنے عزم و ارادے پر تاکید کی۔

وطن واپسی کے حق کی حمایت میں فلسطینیوں کے جاری پرامن مارچ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت و فائرنگ میں اب تک اکتّیس فلسطینی شہید اور تقریبا تین ہزار دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں