16 October 2024

امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی/ کسی عہدیدار کو ملک کے خلاف بولنے کا حق نہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ملک بھر کے اراکین سے ملاقات میں اسلامی تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۱۱
تاریخ اشاعت: 11:48 - January 02, 2018

امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی/کسی عہدیدار کو ملک کے خلاف بولنے کا حق نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے  مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ارکان سے ملاقات میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور اسلامی تبلیغات کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: وہ حکام جن کے پاس آج ملک کے انتظامی امور ہیں یا ماضی میں رہے ہیں انھیں ملک کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام سے امریکہ کو ہر میدان میں مایوسی نصیب ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی تبلیغات کونسل کے ملک بھر کے اراکین سے ملاقات میں ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف  امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں اور شبہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بعض افراد دانستہ یا غیر دانستہ طور پر دشمن کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ 40 برسوں میں ایرانی قوم اور اسلامی نظام کے خلاف امریکہ کی عداوتوں اور اور سازشوں کی شکست اور ناکامی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم مستقبل میں بھی امریکہ کی ناک کو زمین پر رگڑ دے گی ، ایرانی قوم استقامت اور پائداری کے ساتھ ترقی اورپیشرفت کی شاہراہ پر گامزن رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی تبلیغات کا سلسلہ مغربی ممالک کے پروپیگنڈے سے بالکل الگ اور جداگانہ ہے مغربی ممالک کے پروپیگنڈے میں جھوٹ اور مکر و فریب کے عناصر بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات اور تبلیغات میں سچائی اور صداقت پر زوردیا جاتا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تبلیغ کے میدان کو بھی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں کی طرح میدان جنگ توصیف کرتے ہوئے فرمایا: دشمن نے سیاسی، اقتصادی، فوجی، ثقافتی اور تبلیغاتی  میدانوں میں ہمارے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور ہمیں ان میدانوں میں دشمن کی سازشوں اور کوششوں کے بارے میں غافل نہیں رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی سافٹ ویئر جنگ کو خطرناک جنگ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے گذشتہ 40 برسوں میں ثابت کردیا ہے کہ نہ وہ کسی پر دھونس جمانا چاہتی ہے اور نہ کسی کی دھونس میں آنا چاہتی ہے ایرانی قوم نے اپنی استقامت اور پائداری کے ذریعہ اسلامی نظام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنادیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمیں ہر دور میں دشمن کی گھناؤنی سازشوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے ہوشیار رہنا چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے سائے میں ایرانی قوم کی ترقی اور پیشرفت کو قابل توجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم نے دشمن کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے باوجود ہر شعبہ میں خاطر خواہ ترقی اور پیشرفت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم مزاحمتی اقتصادی پالیسیوں پر عمل کرکے اقتصادی میدان میں بھی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی طرف سے اختلاف ڈالنے کے منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن قومی، قبائلی اور لسانی سطح پر اختلافات پیدا کرکے فتنہ برپا کرنے کی کوشش میں رہتا ہے لہذا ہمیں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ دشمن کی اس ناپاک کوشش کو بھی ناکام بنانا چاہیے اور ایرانی قوم نے دشمن کو ہر میدان میں مایوس کیا ہے اور ایرانی قوم دشمن کو آئندہ بھی ہر میدان میں مایوس بنادےگی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں