اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سعودی جارحیت کی مذمت میں یمنی عوام کا مظاہرہ

ہزاروں یمنی شہریوں نے سعودی جارحیت میں یمنی عوام کے قتل عام کی مذمت میں شہر صعدہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۰۷
تاریخ اشاعت: 23:05 - April 09, 2018

سعودی جارحیت کی مذمت میں یمنی عوام کا مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمن کے شہر صعدہ میں یہ مظاہرہ سرزمین کی آزادی اور وقار کے تحفظ کے زیرعنواں کیا گیا - اس مظاہرے میں یمنی شہریوں نے یمن کے مختلف رہائشی علاقوں پر سعودی جارحیت کی شدید مذمت کی اور یمن پر سعودی اتحاد کے حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کےجنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں الجراحی کے زرعی علاقے پر کئی بار بمباری کی جس میں کم از کم دو یمنی شہری شہید اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

صوبہ صعدہ میں باقم کے مضافاتی علاقے مندبہ کو بھی متعدد بار جارحیت کا نشانہ بنایا گیا۔صوبہ تعز میں ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے سعودی جارحیت کے جواب میں بیرباشا کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج نے صوبہ لحج میں کہبوب کے علاقے میں سعودی اتحاد کی دو فوجی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا۔ یمنی فوج کی اس کارروائی میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں