اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

سیاسی طریقے سے بحران یمن کو حل کرنے پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۰۸
تاریخ اشاعت: 23:10 - April 09, 2018

سیاسی طریقے سے بحران یمن کو حل کرنے پر ایران کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بی بی سی عربی سے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ یمن کے بحران کا کوئی بھی حل صرف مذاکرات اور سیاسی طریقے سے ہی نکالا جانا چاہئے-

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی فریقوں کو چاہئے کہ وہ اپنی مرضی مسلط کرنے کے بجائے سیاسی حل کے حصول میں مدد دیں-

وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، یمن کے بحران کے آغاز سے ہی اسے حل کرنے کے لئے سعودی عرب سے مذاکرات کا خواہاں رہا ہے لیکن سعودی حکام نے ایران کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا-

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکام نے اس لئے ایران کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا کہ وہ سمجھتے تھے کہ وہ بہت جلد یمن میں جنگ جیت لیں گے-

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملے کے آغاز کے بعد بھی ایران نے ایک بار پھر یمن میں جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی اور کہا تھا کہ بحران کے حل کے لئے یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات شروع ہونے چاہئیں لیکن سعودی حکومت نے اس کی بھی مخالفت کی-

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ابھی بھی یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کا موقع باقی ہے اور اگر سعودی عرب اس بحران کو حل کرنا چاہتا ہے تو ایران اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں