اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان: کراچی میں لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دو الگ الگ علاقوں میں چھاپہ مارکر دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے چار عناصر کو گرفتار کرلیا ہے
خبر کا کوڈ: ۱۱۱۲
تاریخ اشاعت: 10:24 - April 10, 2018

پاکستان: کراچی میں لشکر جھنگوی کے 4 دہشت گرد گرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کراچی کی انسداد دہشت گردی فورس نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقوں سائٹ اور جوبلی سے لشکر جھنگوی کے چار ایسے عناصر کو گرفتار کر لیا ہے جو چندہ جمع کرکے دہشت گرد تنظیم کی مالی فنڈنگ کرتے تھےکراچی کی پولیس نے ان چاروں کے نام بھی بتائے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ عناصر اغوا، بینک ڈکیتی اور مختلف طریقوں سے پیسہ وصول کرنے کی وراداتوں میں  بھی ملوث رہے ہیں۔گرفتار شدہ دہشت گردوں میں سے ایک نے اعتراف کیا ہے کہ اب تک وہ لشکر جھنگوی کے لئے دسیوں ہزار ڈالر فراہم کر چکا ہے۔

پاکستان میں لشکر جھنگوی نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ کی بنا پر پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے اور رقم اور چندے کی رسیدیں بھی برآمد کی گئیںواضح رہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگیٹ کلنگ کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں