اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران شام کی جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے: ولایتی

رہبر انقلاب اسلامی کے سنیئر مشیر برائے بین الاقوامی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کی جغرافیائی سالمیت اور حکومت کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا.
خبر کا کوڈ: ۱۱۱۶
تاریخ اشاعت: 23:19 - April 10, 2018

ایران شام کی جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے: ولایتیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے منگل کی رات شامی دارالحکومت دمشق کے دورے پر پہنچنے پر ایرانی میڈیا سے گفتگو میں شامی فورسز بالخصوص تیفور حمص ایئر پورٹ پر صہیونی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ایسے جرائم کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ مقدس مقامات کا دفاع کرنے والے مدافعین حرم، شامی قوم اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جن کا مقصد امت مسلمہ کے دشمنوں بالخصوص صہیونیوں اور خطے میں ان کے حواریوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہے.

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دشمنوں پر فتح قریب ہے اور انشااللہ جلد شام سے دشمنوں کا صفایا کیا جائے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ شامی فورسز نے ملک کے مختلف علاقے بالخصوص مشرقی غوطہ میں دہشتگردوں کے خلاف قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت غم و غصے میں مبتلا ہوئے ہیں اسی لئے وہ شامی حکومت پر دوما میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگا رہے ہیں.

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایسے الزامات ایک شیطانی سازش کا نتیجہ  ہےجسے امریکہ آئے روز مظلوم شامی قوم کے خلاف استعمال کررہا ہے اور تیفور حمص ایئر پورٹ پر اسرائیل کا حملہ اس کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے سنیئر مشیر عالمی "القدس وجهتنا" کانفرنس میں شرکت کے لئے دمشق کے دورے پرہیں.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں