اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مشترکہ عالمی معاشرہ تشکیل دینے پر تاکید

چین کے صدر نے دنیا کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ایک مشترکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے متحدہ معاشرہ بنانے کی کوشش کریں تاکہ ایشیا اور پوری دنیا میں امن و خوشحالی کا بول بالا ہو سکے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۲
تاریخ اشاعت: 23:38 - April 10, 2018

مشترکہ عالمی معاشرہ تشکیل دینے پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جین پینگ نے چین کے جنوبی شہر بوآؤ میں ایشین فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں میں چین کی ترقی اور کامیابی نے دنیا والوں پر ثابت کر دیا کہ ماڈرن ہونے کے لئے صرف ایک ہی راستہ نہیں ہے بلکہ صحیح راستے پر چلنے اور انتھک محنت کرنے سے ہر ملک اپنی مرضی کی کامیابی حاصل کر سکتا ہے-

چین کے شہر بوآؤ میں ایشین فورم کا سالانہ اجلاس منگل کو شروع ہوا جس میں پوری دنیا سے دو ہزار سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے اہم افراد شریک ہیں-

اس چار روزہ اجلاس میں ایران کی نمائندگی سر‏کاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید ضیا ہاشمی کر رہے ہیں-

بوآؤ ایشین فورم جو اہم ترین ایشین اقتصادی فورم ہے، دو ہزار ایک میں قائم کیا گیا اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس فورم کے بانی ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں