اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری معاہدے کے تحفظ میں تمام فریقین کا فائدہ ہے: تیرجا گرنڈی

یورپ کے جوہری تخفیف اسلحہ اور سلامتی نیٹ ورک کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہین اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.
خبر کا کوڈ: ۱۱۳۱
تاریخ اشاعت: 4:26 - April 11, 2018

جوہری معاہدے کے تحفظ میں تمام فریقین کا فائدہ ہے: تیرجا گرنڈیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ کے جوہری تخفیف اسلحہ اور سلامتی نیٹ ورک کی خاتون ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہین اور اس مقصد کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.

یہ بات تہران کے دورے پر آئے ہوئی تیرجا گرنڈی نے ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین علاءالدین بروجردی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کو تحفظ دینے کے لئے موثر طریقوں پر کام کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی.

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کے ایران کے یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی مفادات ایک ہیں تاہم ایران کو جوہری معاہدے کے ثمرات حاصل کرنے کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے ہیں.

خاتون یورپی عہدیدار نے ایران اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بحالی پر امید کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ میں تمام فریقین کا فائدہ ہے.

اس ملاقات میں سنیئر ایرانی رکن مجلس (پارلیمنٹ) نے امریکی صدر کے مخالفانہ بیانات اور جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی علیحدگی کی صورت میں ایران بھی اس معاہدے میں رہنے کو ضروری نہیں سمجھتا.

علاءالدین بروجردی نے مزید کہا کہ ایران این پی ٹی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر قائم ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران کے دفاعی نظریے میں جوہری ھتھیاروں کے لئے کوئی جگہ نہیں اور اس کے علاوہ سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے تاریخی فتوے کے بعد ایران عملی طور پر کبھی جوہری ھتھیار بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں