اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام کے امور میں روسی صدر پوتین کے نمائندے کی شمخانی سے غیر اعلانیہ ملاقات

تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے امور میں خصوصی نمائندے نے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران ملاقات اور گفتگوکی۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۳۳
تاریخ اشاعت: 4:39 - April 11, 2018

شام کے امور میں روسی صدر پوتین کے نمائندے کی شمخانی سے غیر اعلانیہ ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے روسی صدر ولادیمیر پوتین کے شام کے امور میں خصوصی نمائندے الیگزینڈر لاورنتیف نے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران  ملاقات  اور گفتگوکی۔

اس ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال ، شام پر اسرائیل کے فضائی حملے اور شام  کے خلاف امریکی فوجی حملے کے منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔

اطلاعات کے مطابق شام میں ٹی 4 ايئر پورٹ پر اسرائیل کے فضائی حملے  میں بعض ایرانی اور شامی فوجی مشیروں کی شہادت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس سے قبل روس نے امریکہ کو شام پر فوجی حملے کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام پر امریکی فوجی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق روس نے ماسکو میں اسرائیل کے سفیر کو وزارت خارجہ ميں طلب کرکے شام پر فضائی حملے کے بارے میں وضاحت بھی طلب کی ہے۔ ادھر روس کے فوجی حکام نے اپنی فوج کو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں