اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاراچنار بم دھماکوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

سیکیورٹی فورسز نے پاراچنار می دہشتگردی کی تین بڑی وارداتوں میں ملوث دہشتگرد گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران تین خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۳۶
تاریخ اشاعت: 18:47 - April 11, 2018

پاراچنار بم دھماکوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کیلئے آپریشن ردالفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے۔

 سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پارا چنار میں دہشتگردی کے تین بڑے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے کرم ایجنسی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دہشتگردوں نے پارا چنار میں ہونے والے بم دھماکوں اور بارودی سرنگیں بچھانے سمیت دہشتگردی کی تین بڑی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی نشاندہی پر سیکیورٹی فورسز نے زیر زمین چھپایا گیا بم، بارودی سرنگوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

 گرفتار دہشتگرد کرم ایجنسی میں اسلحے اور بارود کی غیرقانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ میں بھی ملوث ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں