اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی کا دورہ دمشق

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم اور حکمراں بعث پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہلال ہلال سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۵۴
تاریخ اشاعت: 19:04 - April 12, 2018

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی کا دورہ دمشقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر ولایتی نے  اپنے دورہ شام کے دوسرے روز دمشق میں شام کے اعلی حکام منجملہ وزیر خارجہ ولید المعلم اور حکمراں جماعت کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہلال ہلال سے الگ الگ ملاقات کی-

ان ملاقاتوں میں ڈاکٹر ولایتی نے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں سے محاذ آرائی کے دوران تہران اور دمشق کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا-

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ایک بار پھر شام، استقامتی محاذ اور شامی عوام کے لئے ایران کی حمایت کا اعادہ کیا اور غوطہ شرقی میں شامی فوج کی کامیابیوں کی مبارکباد پیش کی-

ان ملاقاتوں میں صیہونی حکومت، امریکا اور ان کے حامیوں کی دھمکیوں اور جنگ پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم آہنگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-

ڈاکٹر ولایتی نے اپنے دورہ شام میں ایک اور بیان میں کہا کہ شام کے صوبہ حمص کے ٹی فور ایئر بیس پر صیہونیوں کے حملے کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا-

انہوں نے دمشق میں ارنا سے اپنے انٹرویو میں کہا کہ امت اسلامیہ کے دشمنوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ اس طرح کی جارحیت صیہونیوں کی کمزوری کی نشانی ہے اور یقینی طور پر اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں