اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چار فریقی عرب کمیٹی کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے چار فریقی عرب کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۷۳
تاریخ اشاعت: 22:18 - April 13, 2018

چار فریقی عرب کمیٹی کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریاض میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران چار فریقی عرب  کمیٹی کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران عرب ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے اور اس کا یہ اقدام علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ 

بیان میں خلیج فارس کے تین ایرانی جزیروں کی ملکیت کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے دعووں کا اعادہ اور  اس کے ہر اقدام کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے ایسے بے بنیاد دعووں اور الزامات کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے رویئے سے خطے میں پائیدار امن کا قیام مزید تاخیر کا شکار ہوجائے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ خطے بعض ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں، غلط ، مخاصمانہ اور تباہ کن پالیسیوں پر بدستور عمل پیرا ہیں اور انہوں نے امت مسلمہ کے اصل دشمن کو بھلا دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں