مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہری ترقیات اور ٹرانسپورٹ کے وزیر عباس آخوندی نے اسلام آباد میں پاکستان کے بحری امور اور کشتیرانی کے وزیر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات میں ایران و پاکستان کے درمیان سیاحت اور ٹرانزیٹ کو فروغ دینے کے مقصد سے ایران کی چابہار اور پاکستان کی کراچی بندرگاہوں کے درمیان مسافربردار بحری جہاز چلائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے اسی طرح چابہار اور گوادر بندرگاہوں کے درمیان جڑواں بندرگاہوں کے سمجھوتے کی بنیاد پر تعاون کی توسیع کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔
عباس آخوندی اسلام آباد میں پاکستان کے ریلوے کے وزیر سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ وہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کا دورہ نیز لاہور کی شاہی مسجد، لال قلعہ اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر بھی جائیں گے۔
پیغام کا اختتام/