16 October 2024

جو شخص صادق و امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے

پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل قراردے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۷۷
تاریخ اشاعت: 23:08 - April 13, 2018

جو شخص صادق و امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص صادق و امین نہ ہو اسے آئین تاحیات نااہل قرار دیتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ہونے کے لئے صادق و امین ہونا ضروری ہے۔

سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل ہیں۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ڈکلریشن کی موجودگی تک نا اہلی تاحیات ہوگی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سے پہلے پاناما کیس میں  نوازشریف کو وزارت عظمی کے عہدے سے برطرف کردیا تھا بعد ازاں انہیں پارٹی کی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیا تھا۔ 

حکمراں جماعت مسلم لیگ نون نے عدالتی فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نامکمل ٹرائل کے دوران ہی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ سیاست دانوں کی قسمت کا فیصلہ عوام کو کرنا چاہئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں